پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کا بل معمہ بن گیا

پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کا بل معمہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا بل معمہ بن گیا، پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں کا بل منظور کیا لیکن بل گورنر ہاؤس تک پہنچا ہی نہیں، بل کدھر گیا؟ سب تلاش میں لگ گئے۔

پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا بل منظور کیا تھا لیکن وزیراعظم نے منظور کردہ تنخواہوں کا بل واپس کرنے کا حکم دیا تھا، اسمبلی سے منظور کردہ بل کا گورنر پنجاب کے اعتراض کے بعد واپس اسمبلی سیکرٹریٹ آنا ضروری ہوتا ہے، لیکن بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد اسے گورنر کو بھجوایا ہی نہیں گیا۔ بل اسمبلی سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کے پاس پہنچا یا کہیں اور گیا کسی کو اسکی خبر ہی نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے بل کو دبا لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اراکین اسمبلی کی منظور کردہ تنخواہیں برقرار رکھنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer