سٹی 42: راولپنڈی دھوک چراغ دین میں قل کی دعا کے دوران جھگڑا ہوا ۔ چھریاں چل گئیں
باپ کے سوئم پر بیٹے کو قتل کردیا گیا۔22 سالہ اویس باپ کے قل کے دعا کے دوران کھانا تقسیم کررہا تھا۔
کھانے کی تقسیم کے دوران نامعلوم لڑکے سے تلخ کلامی ہوئی ۔نامعلوم ملزم نے اویس پر چھریاں چلا دیں ۔
22 سالہ اویس اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا ملزم فرار ہوگیا ۔