سٹی 42: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 4459 ملازمین کو معاوضہ پیکیج ادائیگی کے لیے اے جی پی آر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ملازمین کے اکاؤنٹس میں معاوضہ پیکیج کی 40 فیصد کی پہلی قسط کی رقم کریڈٹ ہو جائینگی ۔
واضح رہے گورنمنٹ نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کردیے ہیں اور ملازمین کو پیکیج دے کر نوکریوں سے فارغ کردیا تھا۔ تاہم ابھی تک ان ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ پیکج نہیں ملے ۔ اب انہی معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوئی ہے ۔