ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی ریلوے کو فریٹ ٹرینوں میں اضافہ کی ہدایت ؛ ریلوے کا تجارتی اداروں کو فریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت

وزیر اعظم کی ریلوے کو فریٹ ٹرینوں میں اضافہ کی ہدایت ؛ ریلوے کا تجارتی اداروں کو فریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایندھن کے تحفظ کی حکومتی پالیسی ، وزیر اعظم کی پاکستان ریلوے کو فریٹ ٹرینوں میں اضافے کی ہدایت کردی ۔ 
کارگو کو سڑکوں سے ریل پر منتقل کرنے کے اقدامات تیز  کردیے گئے ۔ ریلوے نے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں سے رابطے شروع کر دیئے۔
تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلوے کے ذریعے فریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت دی جا رہی ہے ۔ 
ٹرین دیگر ذرائع آمد و رفت کی نسبت مال برداری کیلیے سستا ترین ذریعہ ہے۔پاکستان ریلوے فریٹ آپریشنز بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔ 
وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر ہنگامی طور پر فریٹ ویگنز کی مینوفیکچرنگ تیز کردی گئی ۔ جلد فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔