عیشہ خان: پی ایس ایل میچز کے حوالے سے شائقین کرکٹ میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلیے سول لائن ڈویژن میں پولیس کا فلیگ مارچ، پولیس کی بھاری نفری اور ڈولفن فورس نے حصہ لیا۔
شائقین کرکٹ میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلیے سول لائن ڈویژن میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا، مارچ کا مقصد روٹ کی سکیورٹی اور پی سی ہوٹل سے ملحقہ آبادیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینا تھا، ایس پی سول لائن صفدر رضا کاظمی کی سربراہی میں ڈی ایس پی انارکلی پرویز بٹ اور ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے مارچ میں حصہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے سرچ آپریشنز اور کومبنگ آپریشنز سمیت فلیگ مارچ کیے جا رہے ہیں، کرکٹ ٹیمز کے ساتھ شائقین کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
ریس کورس پولیس سٹیشن سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ ایوان تجارت سے ہوتا ہوا جیل روڈ پہنچا۔ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے سے ہوتا ہو اریس کورس پرختم ہوا۔