عابد چودھری:راجہ مارکیٹ پولیس چوکی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ڈونگی گراؤنڈ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان گرفتاری سے قبل کینال روڈ اور گردونواح میں متعدد اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکل پر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 6 موبائل فون اور ایک کٹر برآمد کر لیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔