ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آبادمیں 41سالہ خاتون کی گھر میں پراسرار موت

سمن آبادمیں 41سالہ خاتون کی گھر میں پراسرار موت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سمن آباد کے علاقے میں ایک 41 سالہ خاتون گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی عامر کی اہلیہ سعدیہ کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز پولیس کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک گھر میں خاتون کی لاش موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کا معائنہ کیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔