ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرک اور وین میں خطرناک تصادم، 15 افراد جاں بحق

ٹرک اور وین میں خطرناک تصادم، 15 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

کینیڈین پولیس افسر  کے مطابق وین ہائی وے 5 پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer