پولیس ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

Police ,servants,childern,Hafaz e quran
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردارکا اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے احسن اقدام،قران پاک حفظ کرنے والےبچوں کو1 ایک لاکھ کا خصوصی وظیفہ دیا جائے گا ۔۔پنجاب بھر سے فہرستیں طلب کر لی گئیں۔
مذہبی رجحان رکھنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کےلئے اچھی خبر ہے،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین قران پاک حفظ کرنے والے بچوں کو 1ایک لاکھ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے 1جنوری 2022سے پہلے قران پاک حفظ کرنے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔

قران پاک حفظ کرنے والوں کے مدرسہ سے تصدیق شدہ سند،ملازم کی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرکے ویلفئیربرانچ بھجوائی جائیں۔درخواستیں پولیس ملازمین،میڈیکل ان فٹ ریٹائرڈ ملازمین،معذور پولیس اہلکار اور شہدا کی بیوائیں بھی درخواستیں دے سکتی ہیں۔ملازمین کی آگاہی کےلئے تمام تھانوں اور لائنز میں نوٹس چسپاں کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ صوبہ بھر سے جلد درخواستیں موصول ہو سکیں۔