ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سوار شہریوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Motorbike,citizen,spareparts,price,increased
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے کے بعد موٹر سائیکل سوار شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا،شہری موٹر سائیکل پٹرول مالیج بڑھانے موٹر سائیکل کے ماہر مکینکوں کے پاس پہنچ گئے۔مزدوری میں 50سے 500روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔
موٹر سائیکل سوار شہریوں کو جہاں پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے نے معاشی مشکلات میں جکڑ دیا وہیں موٹر سائیکل مرمت کی مزدوری اور سپیئر پارٹس کی بڑھتی قیمتیں بھی عام آدمی کے معاشی مسائل میں اضافے کا باعث بن گئیں۔پٹرول مالیج بڑھانے آئے شہری کا کہنا تھا کہ مزدوری 50سے بڑھا کر 100روپے کردی گئی ہے جبکہ ٹیونگ بھی 250سے بڑھ کر 350میں کی جارہی ہے جبکہ انجن آئل کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل رکھنا اب ممکن نہیں رہا۔