سٹی 42: پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 44 سپیشلٹیز ڈاکٹرز تیار کرنے کا سلسلہ بند ہوگیا ۔
پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سیکنڈ فیلوشپ کی بندش سنگین بحران اختیار کرگیا ۔ ہر سال سو سے زائد ڈاکٹرز سیکنڈ فیلوشپ میں داخل ہوتے تھے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایک ہزار ڈاکٹرز اسوقت بھی سیکنڈ فیلوشپ کر رہے ہیں۔
پیڈز ، سرجری ، ریڈیالوجی ، آنکالوجی کی مختلف سپیشلٹیز میں سیکنڈ فیلوشپ بند کردی گئی ۔ واسکولر سرجری ، یوروگائنی انٹروینشنل کارڈیالوجی سمیت دیگر سپیشلٹیز میں سیکنڈ فیلوشپ بند کی گئی ۔
فیلوشپ کی بندش سے بیشتر شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز کی کمی پیدا ہونے کا سنگین خدشہ پیدا ہوگیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App