ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ ایئر کا فلائٹ آپریشن شروع، بہاولپور کا فضائی رابطہ 3 سال بعد بحال

ساؤتھ ایئر کا فلائٹ آپریشن شروع، بہاولپور کا فضائی رابطہ 3 سال بعد بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   خورشیدرحمانی : پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن ساؤتھ ایئر نے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پروازوں کی روانگی پر مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئر لائن کی پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی بہاولپور کا تین سال بعد فضائی رابطہ بھی بحال ہو گیا، جبکہ کراچی سے تربت، کوئٹہ، اسلام آباد اور بہاولپور کے لیے بھی پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ساؤتھ ایئر نے آپریشن کے پہلے روز 8 پروازیں چلائیں، جس کے ذریعے مختلف شہروں کے درمیان فضائی سفر کی نئی سہولت فراہم کی گئی۔

ایئر لائن نے جدید اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ فضائی شعبے میں قدم رکھا ہے، جس سے اندرونِ ملک فضائی رابطوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔