ویب ڈیسک : این ایچ اے کی جانب سے ٹال ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔
قومی شاہراہوں پر کار کا ٹال ٹیکس 100، ویگن کا 200، بس کا 300 روپے مقرر کر دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر بڑے ٹرکوں کو ہر ٹال پلازے پر 400 سے 700 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
کار کے لئے نیا ٹال ٹیکس اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر 700، ایم 3 پر 1000 جبکہ ایم 4 پر 1350 روپے ہو گا۔ ویگن کے لئے قومی موٹرویز پر ٹال ٹیکس 1100 سے 1950 روپے تک مقرر کر دیا گیا۔بڑے ٹرکوں کو ایم 1، ایم 3 اور ایم 4 پر 2700 سے 6500 تک ٹال ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم 5 اور ایم 14 پر کاروں کو ہر ٹال پلازے پر بالترتیب 1500 اور 800 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ایم 5 اور ایم 14 پر ویگن کو بالترتیب 2200 اور 1400 جبکہ بڑے ٹرکوں کو 5950 اور 1750 ادا کرنا ہوں گے۔
ملک بھر کی شاہراہوں پر ٹال ٹیکس نافذ العمل کر دئیے گئے ہیں۔