غریب جائیں تو جائیں کدھر، یوٹیلیٹی سٹورز  پر دالیں بھی مہنگی ہوگئیں

غریب جائیں تو جائیں کدھر، یوٹیلیٹی سٹورز  پر دالیں بھی مہنگی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یوٹیلیٹی سٹورز  پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36 روپے جبکہ دال مسور اوپن مارکیٹ  سے 11.69 روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا کی فی کلو قیمت 395 روپے مقرر ہے ، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 384.47 روپے ہے۔'

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم پیکیج کے تحت دالوں سمیت 5 اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت 30 ارب کی سبسڈی منظور کی گئی ہے۔