زین مدنی: پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ڈرامہ ا ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیر اعلٰٰی پنجاب کو خط ارسال کردیا ، تمام تھیٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کر دی.
چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے خط میں لکھا ہے کہ شہر لاہور کے باری، ستارہ ،شمع تھیٹرز سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
اداکاراؤں کے غیر اخلاقی رقص پیش کرنے کے ساتھ ان پر پیسے بھی نچھاور کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اصل تھیٹر ڈرامہ پیش کرنے والے تھیٹرز بھی بدنام ہورہے ہیں اور حقیقی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
قیصر ثناء اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ان تمام اداکاراؤں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور تھیٹرز انتظامیہ کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔