عثمان خان: انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، پی پی 153 کی یوسی 163 سے پی ٹی آئی کی کونسلر رانی بی بی ن لیگ میں شامل ہو گئی.
یونین کونسل 163 سے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر رانی بی بی نے اپنی فیملی اور عزیز و اقارب کے ہمراہ امیدوار پی پی 153 خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی. امیدوار پی پی 153 خواجہ عمران نذیر نے رانی بی بی کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا.اس موقع پر رانی بی بی کا کہنا تھا کہ ن لیگ ورکروں کی حقیقی جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ کا مکمل ساتھ دیں گے۔