( سٹی42) بلوچستان کے علاقے خاران میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین مختلف جھڑپوں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق15 سے20 دہشت گردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بنک اور حبیب بنک برانچز پر حملے کیے، بنکوں سے 34 لاکھ روپے کی لوٹ مار کی،
سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور 3 مختلف جھڑپوں میں 12 دہشت گرد ہلاک کر دیا۔
فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں یرغمالی بنانے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔