ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرحان اختر دوسری شادی کب کریں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

فرحان اختر دوسری شادی کب کریں گے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: Farhan Akhtar and Shibani Dandekar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کےمعروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا موسم اپنے پورے عروج پر ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کے بعد اب بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر بھی سہرا سجانے کو تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اپنی دوست شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والے فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کورٹ میرج کریں گے جبکہ فرحان اختر اور ان کی دوست نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔ 

یاد رہے فرحان اختر نے پہلی شادی ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سن 2000 میں شادی کی تھی تاہم دونوں میں 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔