ویوو نے نیا فون متعارف کروادیا

ویوو نے نیا فون متعارف کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی 42نیوز)سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں وائے سیریز میں بہترین فون vivo Y51s کو متعارف کروا دیا گیا ہے.

اس فون کی نمایاں خصوصیات میں 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی بڑی سٹوریج، 48 میگا پکزل کا بہترین کیمرہ اور 18W کی تیز ترین چارجنگ سے مزین ایک بڑی 5000 ملی ایمپئیر آورکی بیٹری ، کیمرہ کے حوالے سے فون میں  نائیٹ موڈ، فلٹرز اور نئی ٹیکنالوجی شامل ہے، فون میں موجود  48 میگا پکزل کے ٹرپل کیمرہ کی بدولت صارفین دن ہو یا رات، بہترین کوالٹی کی صاف تصاویر اتار سکتے ہیں، فون میں موجود سپر وائیڈ اینگل، سپر میکرو اور سپر نائیٹ موڈ ہر طرح کی تصاویر اتارنے کیلئے موزوں ترین ہیں.

فون میں سامنے کی جانب 16 میگا پکزل کیمرہ نصب ہے جو سپر نائٹ سیلفی سے مزین ہے اور کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر اتارنے کی اہلیت رکھتا ہے،   ویوو کا نیا Y51s اس وقت پاکستان بھر میں 39,999روپے کی قیمت میں پری آرڈر کیلئے دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Titanium Sapphire اور  Crystal Symphonyپیش کئے گئے ہیں۔ فون کو 16 جنوری 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا، فون کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے، زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer