میاں نوازشریف کی رہائشگاہ سے چالیس ملازمین کونکال دیا گیا

میاں نوازشریف کی رہائشگاہ سے چالیس ملازمین کونکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں، فیکٹریوں اور مارکیٹوں کے بعد بیروزگاری کا جن جاتی امراء بھی پہنچ گیا، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائشگاہ سے چالیس ملازمین کونکال دیا گیا۔

       بیروزگاری نے اب جاتی عمرہ کی راہ بھی دیکھ لی ہے، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائشگاہ سے ان کے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں کے لئے پیسے پورے نہ ہونے کے باعث جاتی عمرہ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ صرف تاخیر سےدی جارہی ہیں بلکہ چالیس سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی عمرہ کے ملازمین کو دسمبرکی تنخواہیں پندرہ روزہ تاخیر کے بعد کل ادا کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سےجاتی عمرہ کے ملازمین کو تنخواہوں کے لیے پیسے دستیاب نہ ہونے کو جواز بنا کر نوکریوں سےنکالا گیا ہے۔  جاتی عمرہ پرکام کرنے والے ملازمین سمیت دیگرانتظامی امورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےداماد کیپٹن (ر) صفدر دیکھ رہے ہیں۔ جاتی عمرہ میں نوکریوں سے نکالے جانے والے ملازمین میں سیکورٹی گارڈز، ویٹراور مالی شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer