ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، انگلینڈ  اٹلی کو شکست دے کر سپر  8 مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، انگلینڈ  اٹلی کو شکست دے کر سپر  8 مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی میں کھیلے جانیوالے میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلےکے بعد  اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں   انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ے 7  وکٹ کے نقصان  پر 202 رنز  بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو  وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز  بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ  نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم  اٹلی کو شکست دے کر سپر  ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔