پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : پی ٹی آئی وفد کی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات جاری ہے.

پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے گھر پہنچ گیا ، جہاں قومی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ 

پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسزائی اور دیگر شامل ہیں،قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں ،قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون،سینئر نائب چیئرمین حاجی غفران ، نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شامل ہیں۔ آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا ۔

ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت کا امکان ہے،وفد نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا ۔ پی ٹی آئی وفد نے کہاکہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں، آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

 سابق سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ تمام سیاسی قیادت کو یکجا کریں،مثبت پیش رفت ہورہی ہے ۔