ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر ٹریفک وارڈنز اور افسران کی ترقی کے لیے اچھی خبر

سینئر ٹریفک وارڈنز اور افسران کی ترقی کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور  کے گریڈ 16 کے سینئر ٹریفک وارڈنز اور گریڈ 17 کے افسران کی سیٹوں پر ترقی کے لیے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اب اگلے گریڈ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ذریعے امتحان پاس کر کے ترقی حاصل کر سکیں گے، 50 فیصد ترقیاں سنیارٹی کی بنیاد پر جبکہ باقی 50 فیصد ترقیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔

سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹ پر ترقی کے لیے امتحان دینے والے افسران کی عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹریفک افسر کی سیٹ پر ترقی کے لیے 52 سال تک کے افسران امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وارڈنز کی ریپڈ پروموشن کے لیے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو صوبائی حکومت نے منظور کر لیا ہے۔