پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی لہر چل پڑی، ایک دن میں 112000 لائسنس جاری کئے گئے

Punjab Driving Licence campaign, City42, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام علاقوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج دوپہر تین بجے تک 01 لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گیے۔

 پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ 02 ہفتوں کے دوران 17 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ان میں لرننگ ، ریگولر ، تجدید اور انٹرنیشنل تمام لائسنس شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لئےنئے آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خصوصی سہولت ، شہری اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔
نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔