پولیس کیجانب سے گزشتہ ماہ 2لاکھ 34 ہزار ڈرائیوانگ لائسنس جاری

پولیس کیجانب سے گزشتہ ماہ 2لاکھ 34 ہزار ڈرائیوانگ لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 2لاکھ 34 ہزار ڈرائیوانگ لائسنس جاری کئے۔
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ آن لائن لائسنس بنانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ، گزشتہ ماہ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس نے 9 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں کو قانون شکنی پر جرمانے کئے۔

گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 46 ہزار سے زائد چالان کیے، ٕ بغیر لائسنس ،کم عمر ڈرائیورز کو ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان کئے جبکہ لائن لین ،اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق مارچ کے مہینے میں ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ سے زائد شہریوں کی سڑک پر مدد کی جبکہ پتنگ کی ڈور سے عوام کو محفوظ  رکھنے کے کیلئے صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائر لگائی گئیں ہیں۔