بلوچستان میں بارش، برف باری، پنجابی کوئٹے کی ہوا کیلئے تیار ہو جائیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کے روز موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

 بلوچستان میں توبہ کاکڑی کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور کوئٹہ ، پشین ، چمن ، مستونگ ، کان مہترزئی اور قلات میں موسم سرما کی پہلی بارش آج ہوئی۔

 موسم سرما کی بارش سے زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے گی، زراعت پر بھی بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بلوچستان بھر میں بارش اور برفباری کے بعد چار سے پانچ دن مین اس کے اثرات پنجاب تک شدید سردی کی لہر کی صورت میں پہنچنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں کوئٹہ میں سردی بڑھنے  کے بعد مغربی ہواوں کے ساتھ آنے والی سردی کی لہر کو عام طور پر "کوئٹے دی ہوا" کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس ہوا کے پہنچتے ہی پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔