سوتیلے باپ کی جواں سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش

Shahdara
کیپشن: harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شاہدرہ میں سوتیلے باپ کی جواں سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ 
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں سوتیلے باپ نے بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی،پولیس نے عتیقہ کی درخواست پرسوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی جواں سالہ بیٹی کے ساتھ دست درازی کر چکا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔

 دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعے میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو  بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کوشش کی گئی، جینڈر کرائم سیل نے ملزموں کو گرفتار کر  کے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرلیا ۔مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔  ایف آئی آر کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی کے دو جنسی درندوں نے اپنی ہی خاتون کلاس فیلو کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، اس ضمن میں ملزمان  اویس اوراندلیب  نےاپنی ہم جماعت طالبہ کو کیمپس پل سے اغواءکیا اور زیادتی کی کوشش کی اس دوران برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی۔