(سٹی 42) پی ایس ایل سکس کی ڈرافٹنگ کے لیے تین پلان زیر غور ، موجودہ حالات کے پیش نظر ڈارفٹنگ آن لائن یا پھر اوپن وینیو پر ہونے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں پلیرز رٹیشن اور ریلیز کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ پلیرز رٹیشن اور ریلیز کے عمل کے ساتھ ہی ڈرافٹنگ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ لیگ کے میچز کے مقامات کو بھی حتمی شکل دینے کا پر غور جاری ہے لاہور،کراچی ، راولپنڈی اور ملتان ہی میں لیگ کے میچز کروائے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چار کی بجائے دو یا تین وینیوز پر لیگ کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان لیگ کے فنانشل ماڈل پر معاملات سست روی کا شکار ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ لیگ کے وینیوز اور دیگر معاملات پر فرنچائز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔