سانحہ آرمی پبلک سکول کو 4 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 4 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آرمی پبلک سکول سانحہ کے4سال مکمل ہوگئے، آج سے4سال قبل دہشتگردوں نے پشاورمیں آرمی پبلک سکول پرحملہ کیا، اس میں 140سےزائد طلباء،سٹاف، اساتذہ شہید ہوگئے۔

جنازوں پر بھول کئی بار دیکھیں ہیں

پھولوں کے جناروں کا عجیب ہی منظر تھا

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کو چارسال برس بیت گئے، 16 دسمبر 2014 کا دن انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن جس روز کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ دی گئیں، آرمی پبلک سکول کےزخم آج بھی تازہ ہیں،سینکڑوں طلبہ وسٹاف کو زخمی کرادیاگیا، سانحہ کی یادیں آج بھی ان جیسی تازہ ہیں جب والدین نےطلبہ کوسکول بھیجا اورانکی میتیں انکوبجھوادی گئیں ، سٹی42سے گفتگو کرتے ہو ئے اسفندجو کہ دسویں جماعت کا طالبعلیم تھاشہید کی والدہ  کا کہنا تھا کہ آج بھی وہ ایک غمزدہ زندگی گزاررہی ہے، اتنا بڑاسانحہ زندگی بھرنہیں بھول سکتا جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

 واضح رہے کہ16 دسمبر 2014  کو چھ دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا تھا اور ایک 140 سےزائد طلباء اور اساتذہ کو شہید کردیا تھا،  سکول کے شہید طلباءاور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج سکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے،  سانحہ آرمی پبلک سکول مائیں دروازے تکتی رہ گئیں بچے سکول سے جنت چلے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer