فاران یامین:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق انچارج چوکی منہالہ آصف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم حیدر علی کو گرفتار کیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر انچارج چوکی منہالہ آصف اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔