ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری  رکھنے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری  رکھنے کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی، جس کے باعث مال کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور ترسیل کا عمل بدستور بند ہے۔

 گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما ملک شہزاد اعوان کے مطابق آج وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں گورنر سندھ، وزیر مواصلات، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور دیگر حکومتی نمائندے شریک ہوں گے۔

 ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ تاحال پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں، امید ہے کہ بہت جلد مسائل حل ہوں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

 ملک شہزاد اعوان نے پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

 گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر وہ نہیں آئیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔