ویب ڈیسک: لاہور میں دن دیہاڑے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، جوہر ٹاؤن میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے جانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق واردات منگل کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر شہری احمد شاہد کے ساتھ ہوئی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں شہری اپنے بچوں کو پیدل سکول لے جاتا نظر اتا ہے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں۔
View this post on Instagram
ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ جوہر ٹاؤن میں جمع کرا دی۔