نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزرگئے

Death anniversary of Nusrat Fateh Ali Khan
کیپشن: Nusrat Fateh Ali Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو آج مداحوں سے بچھڑے 25 سال گزر گئے۔

تفصیلات کے مطابق فن قوالی کو نئی جہت دینے والے  نصرت فتح علی خان کو اپنے منفرد انداز گائیکی سے عالمگیر شہرت ملی، وہ قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکل سمیت گائیکی کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھےاستاد نصرت فتح علی خان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

  شہنشاہ قوال کو گزرے 25 سال  گزرجانے کے بعد  ان کی  آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔نصرت فتح علی کی فنی تربیت استاد مبارک علی خان نے کی۔ نصرت فتح علی خان کے 125 البم ریلیز ہوئے اوران کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوا جب کہ میڈونا جیسی گلوکارہ بھی ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھی۔

 نصرف فتح علی 16 اگست 1997  کو جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن قوالی کی دنیا میں ایک ایسی صبح کرگئے جس کی شام نہیں ہوتی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر