چودھری پرویز الہیٰ  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

 چودھری پرویز الہیٰ  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار  چودھری پرویز الہیٰ  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر بن گئے  انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف بھی اُٹھا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران شور شرابے اور شدید احتجاج کے دوران نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ ہوئی۔جس میں چودھری پرویز الہیٰ نے 201 اور اور ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار   چودھری محمد اقبال نے 147 ووٹ حاصل کیےْ جبکہ ایک ووٹ مسترد کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر کےلئے تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری جبکہ مسلم لیگ( ن) کے وارث کلو میں مقابلہ ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، عام انتخابات 2018ءمیں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، گزشتہ روز 354 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، 6 اراکین اسمبلی حلف اٹھانے کے لیے نہ پہنچ سکے، جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق 72خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی ہیں، جن میں 5 جنرل نشستوں پر، 66 مخصوص نشستوں پر جبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پر ہوا ، 360 ارکان میں سے 175 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اور 162 کا مسلم لیگ (ن) سے ہے، مسلم لیگ (ق) کے ارکان 10 جبکہ پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں ہیں۔
 

Sughra Afzal

Content Writer