صدرِ پاکستان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا

صدرِ پاکستان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا
کیپشن: Dr Sania Nishtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

صدرِ پاکستان عارف علوی نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تھیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ رواں ماں 11 اپریل 2022 سے منظور کیا گیا ہے، اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نےموقع فراہم کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer