ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہیٰ کا بازو ٹوٹ گیا، زخمی حالت میں ویڈیو پیغام، بڑا مطالبہ کردیا

پرویز الہیٰ
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ نامز د امیدوار وزیراعلیٰ  پنجاب پرویز الہیٰ نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگی اراکین اور پولیس نے ان پر وحشیانہ تشدد کیا اور ان کا بازو توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہیٰ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کے بازو پر پٹی اور چہرے پر لگا آکسیجن ماسک باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

پرویز الہیٰ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھ پر حملہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم حمزہ شہباز ہے۔ حمزہ شہباز کہہ رہا تھا پکڑ لو، مار دو۔  انہوں نے مجھے حملہ کروا کر مروانے کی کوشش کی۔ آج تک کسی اسمبلی میں ایسا نہیں ہوا۔ تشدد کرتے ہوئے میں نے رانا مشہود کو دیکھا ۔انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ مجھے ہوش ہی نہیں رہا، میرا بازو ٹوٹ گیا۔میں کس عدالت کے پاس جاؤں؟ میرے لئے کوئی عدالت نہیں۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیا۔اجلاس شروع کیا گیا تو یہ غیر قانونی ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor