ویب ڈیسک :معروف فلمی اداکارہ ریشم نے قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے درمیان راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔