(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ,عدالت نےون وےکی خلاف ورزی کرنیوالوں کو2ہزارجرمانہ کرنیکاحکم دے دیا۔
بیریئرلگانےکےباوجودون وےکی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، بیریئرپرہی 2 ہزار جرمانےکالکھ دیں ، جب تک لوگوں کو جرمانہ نہیں ہوگا، وہ باز نہیں آئیں گے. عدالت کاسڑکوں پرسائیکل سواروں کیلئےشہرکی سڑکوں پرگرین لائن بنانےکاحکم دھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں کوپہلی خلاف ورزی پرجرمانہ کیاجائے. دوسری خلاف ورزی پرفیکٹریوں کومسمارکردیاجائے، عدالتی حکم کے بارےمیں سب کوبتادیاجائے.
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف اللہ خان سمیت دیگر افسران پیش ہوئے, ماحولیاتی کمیشن کے ممبران حناحفیظ اللہ اسحاق نےعدالتی حکم پرعملدرآمدبارےرپورٹ پیش کی سید کمال حیدرنے بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
حکومت نےاورنج لائن و میٹروبس میں طلباءکوپیرتاجمعہ تک مفت سفری سہولت کی منظوری دی ۔ ممبرماحولیاتی کمیشن عدالت کا نگران حکومت کے اقدام پر اطمینان کا اظہار اس وقت جوسیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید ہیں ، وہ بہت اچھے آفیسر ہیں .سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی اہلیت سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو فائدہ ہوگا، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں پانی کے ری چارج ویل کا کہا ، اس پر ٹیم بھی بنادی ہے ، بعض سوسائٹیزری چارج ویل کی رقم اپنے ممبران سے لے رہی ہیں ۔
سوسائٹیوں کو خود یہ ادا کرنا چاہیے، اس بارے میں کمیشن نے ٹیم بھی بنادی ہے، عدالت کا 3بڑےتعمیراتی منصوبے شروع کرنے پر وکیل ایل ڈی اے سے مکالمہ وفاقی حکومت کیجانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ایل ڈی اے ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔