’پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا‘

’پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہےاورعوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔

 مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 12 آپریشن کیے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے، کہاں ہے امن و امان ؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔

  مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer