لاہورمیں ڈینگی،ڈی ایچ اے ہاٹ سپاٹ

لاہورمیں ڈینگی،ڈی ایچ اے ہاٹ سپاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  کورونا کےبعد شہر میں ڈینگی کاخطرہ بڑھ گیا،مزید 43مریضوں کی تصدیق  جبکہ ڈی ایچ اے کو ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ قرار دیدیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈی ایچ اے کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر  ہو اہے،سامنے آنےوالے کیسزمیں   40مریضوں کاتعلق ڈیفنس کے علاقے سے ہے ،محکمہ صحت کے مطابق  رواں برس شہر میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 280 کیسز  رپورٹ  ہوئے،ڈینگی کے 178 مریض ڈی ایچ اے سے تعلق رکھتے ہیں،محکمہ صحت  کی  جانب سے    ڈی ایچ اے کو ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ قرار دیدیا گیا  ہے،انتظامیہ کی جانب سے    ڈی ایچ اے میں ڈینگی سرویلنس کا عمل بھی بڑھا دیا گیا  ہے۔