مسجد نبوی میں فرض نمازیں ادا کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں

مسجد نبوی میں فرض نمازیں ادا کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں بلکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔
 رپورٹ  کے مطابق وزارت حج و عمرہ  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے  صلاۃ و سلام پیش کرنے اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔ یادرہےغ  کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر سٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہوں ایسے زائرین کو مسجد نبوی میں نماز کی اجازت ہوتی ہے ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔