لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کی جان میں جان آگئی۔

لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے، پھر اچانک قدرت کو لاہوریوں پر رحم آگیا، باغوں کے شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سورج چھٹی پر چلا گیا، کچھ دیر بعد بادل برس پڑے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم دلفریب ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 26  سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer