سٹی42: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج نے 14 اکتوبر کو ابا خیل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی. سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناتیا گیا۔ اور 7 خوارج جہنم واصل کر دیئےگئے۔
ہلاک کئے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشتگردی کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانا تھا۔