سٹی 42 : اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی قیمت میں 1.81 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی فی ایم بھی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ کا اضافہ کردیا گیا ۔ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ سے زائد اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم بی ٹی یو قیمت 11 ڈالر 23 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔