دورِ نایاب : لاہور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پہلا سرکاری سطح پر پیڈل کورٹس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے نے جدید پیڈل کورٹس اور تفریحی پارک کے دو علیحدہ پروپوزلز تیار کیے ہیں۔ منصوبے کے تحت علی پارک گارڈن ٹاؤن کے رقبے پر تین جدید پیڈل کورٹس تعمیر کیے جائیں گے، جہاں پارکنگ، واک ویز، اوپن جم اور بچوں کے جھولے بھی لگائے جائیں گے۔
چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر بریفنگ دی، جنہیں جلد ایک پروپوزل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ منصوبے کی کل لاگت 20 کروڑ روپے سے زائد لگائی گئی ہے، جبکہ پیڈل کورٹس میں دن اور رات دونوں اوقات میں کھیلنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
ایل ڈی اے نے منصوبے کے لیے پی ایچ اے سے پارک کا این او سی حاصل کر لیا ہے اور منصوبہ ایل ڈی اے اپنے وسائل سے مکمل کرے گا۔