ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو : سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب

لیسکو : سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سنگل فیز میٹرز کا بحران نیا رخ اختیار کر گیا ہے، جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق خراب سنگل فیز میٹرز کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کمپنی نیپرا قوانین کے مطابق صارفین کے میٹرز بروقت تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

خراب میٹرز کے حامل صارفین کو 11 ماہ کی اوسط پر بھاری بھرکم بلز جاری کیے جا رہے ہیں۔ موسم میں تبدیلی کے باعث بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود بعض صارفین کو گزشتہ سال ستمبر کے یونٹس کے مطابق بل جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے جس کے باعث ایم سی اوز مکمل نہیں کیے جا سکے۔ بعض دفاتر میں پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ حاصل کر کے دوبارہ نصب کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

میٹر بحران پر قابو پانے کے لیے لیسکو نے نئے کنکشنز کے لیے خریداری کا عمل آؤٹ سورس کر دیا ہے جبکہ صارفین کا دباؤ کم کرنے کے لیے معاملہ پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔