ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 کاہنہ: مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران  یامین :کاہنہ تھانہ کی حدود میں سی سی ڈی کا رات گئےمبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم سہیل عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے کاہنہ نو لے جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سہیل عرف شانی ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق سہیل عرف شانی ڈھائی درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔