ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی، اداکارہ حرا سومرو کا ردعمل آ گیا  

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی، اداکارہ حرا سومرو کا ردعمل آ گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے جس پر اب اداکارہ حرا سومرو کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 ریڈٹ پر شروع ہونے والی ان افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر حنا امان نامی ایک ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس حوالے سے فہد مصطفیٰ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

اداکارہ حرا سُومرو  کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی فہد مصطفیٰ کے بارے میں کسی منفی بات یا غیر مناسب رویے کی بات نہیں سنی وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہمیشہ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

تاہم فہد کی دوسری شادی کے سوال پر حرا سُومرو نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ فہد مصطفیٰ نے واقعی دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔

حرا کے مطابق اگر ایسا ہوا بھی ہے تو فہد کی پہلی اہلیہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور ممکن ہے وہ اس صورتِ حال کو سمجھداری سے سنبھال لیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی دوسری عورت میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے کہ اس سے شادی کرلے۔ 

اداکارہ نے نواجونوں کو  مشورہ دیا کہ اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس سے شادی کرلیں جبکہ لڑکیاں ایسے لڑکوں سے سیدھا شادی کا مطالبہ کریں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔