ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر

Electricity price
کیپشن: Electricity price
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر،   وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دوسری جانب   اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ ارسال کردی ہے، اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer