نیٹ فلکس کی پاکستانیوں کیلئے زبردست آفر

Netflix Subscription
کیپشن: NETFLIX
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی مقبولیت میں اضافہ اس وقت ہوا جب کورونا وائرس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ اس وقت اس کمپنی کے 200 ملین سے زائد ممبرز ہیں جو نیٹ فلکس کو پیسے دے رہے ہیں۔ 

معروف آن لائن ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلِکس نے پاکستانی صارفین کیلئے سبسکرپشن فیس کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جہاں نیوزی لینڈ، سپین اور ہالینڈ جیسے ممالک میں فیسیں بڑھائی ہیں وہیں پاکستانیوں کی ریلیف دیتے ہوئے فیس میں 400 روپے کمی کردی ہے۔

نیٹ فلکس کا سٹینڈرڈ پلان 800 جبکہ پریمیئم پلان 1100 روپے کا ہوگیا ہے۔ قبل ازیں ان پلانز کی قیمتیں بالترتیب 1500 اور 1200 روپے تھیں۔صارفین کی تعداد بڑھانے کیلئے نیٹ فلکس کی جانب سے ایسے پیکج دیئے جارہے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی بات کی جائے تو کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کینیا میں ایک مفت موبائل پلان شروع کرنے والے ہیں۔